مکوڑی آئل اینڈ گیس پراسسنگ پلانٹ کا قیام وزیر اعظم کی سرمایہ کار دوستپالیسی کا ثمر ہے ، شاہد خاقان عباسی

مکوڑی آئل اینڈ گیس پراسسنگ پلانٹ کا قیام وزیر اعظم کی سرمایہ کار دوستپالیسی ...

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیربرائے تیل و قدرتی وسائل شاہدخاقان عباسی نے کہاہے کہ مکوڑئی آئل اینڈگیس پراسسنگ پلانٹ کا قیام وزیراعظم محمدنوازشریف کی سرمایہ کاری دوست پالیسی کاثمر ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے مکوڑی ضلع کرک میں200ملین ڈالرسے زائدلاگت سے 20ماہ میں پائیہ تکمیل تک پہنچانے والے مکوڑی آئل وگیس پراسسنگ پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرہنگری کے سفیر،وزیرمملکت برائے قدرتی وسائل جام کمال خان اورمول کمپنی کے اعلی عہدیداران بھی موجودتھے۔ مکوڑی پلانٹ میں روزانہ 90ہزاربیرل آئل صفائی کے عمل سے گزرے گا۔انہوں نے کہاکہ حکومت کی سرمایہ کاردوست پالیسی کی بدولت ملک میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہواہے ،وطن عزیز میں نئے نئے میگامنصوبوں کااجراء ہوہے اورسرمایہ کاروں کااعتماد مزید بڑھ گیاہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ ملک میں گیس اورتیل کی دریافت اورپیداوار سے بیرون ممالک سے تیل اورگیس درآمدکرنے پرانحصارکم ہوجائیگااورذرمبادلہ میں بھی بچت ہوگی۔انہوں نے کہاکہ مکوڑی میں گیس پلانٹ کے قیام سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگااورروزگاروافرمواقع پیداہوجائیں گے،ٹل بلاک کاعلاقہ تیل اورقدرتی وسائل سے مالامال ہے اوریہاں مزیدکامیابیوں کاامکان ہے۔انہوں نے کہاکہ ٹل بلاک کی دریافت سے ملکی مجموعی پیداوارکا35فیصدایل پی جی،25فیصدتیل اور 8فیصدگیس کی ضروریات پوری ہورہی ہیں وزیرمملکت برائے قدرتی وسائل جام کمال خان نے کہاکہ مول کمپنی عملے کی سخت محنت اورجدوجہدکی بدولت اس علاقے میں تیل اورگیس کی دریافت ممکن ہوئی جس کے ثمرات سے دیگرعلاقے بھی مستفیدہورہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ تیل اورگیس کایہ علاقہ ملک کی معاشی استحکام میں کلیدی کرداراداکریگا۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -