گورنر سندھ کا کامہران یونیورسٹی پر اینٹی کرپشن کے چھاپہ کا نوٹس

گورنر سندھ کا کامہران یونیورسٹی پر اینٹی کرپشن کے چھاپہ کا نوٹس

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ جسٹس ( ر) سعید الزماں صدیقی نے مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں مالی بدعنوانی کی شکایت پر محکمہ اینٹی کرپشن ٹیم کے چھاپہ کا نوٹس لیتے ہوئے مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔گورنر سندھ نے واضح کیا ہے کہ صوبہ کی جامعات میں بدعنوانی اور اقربا پروری کسی صورت نہیں ہونے دی جائے گی ۔ انہوں نے جامعات کے تمام وائس چانسلر ز اور دیگر حکام کو ہدایت کی ہے کہ تعلیمی درسگاہوں کی حرمت اور تقدس کو کسی صورت پامال نہ ہونے دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بدعنوانی اور اقربا پروری میں ملوث عناصر کو لازماً قانون کی گرفت میں لایا جائے گا ۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -