مراد علی شاہ نے کراچی کے ترقیاتی پیکیج کا دوبارہ جائزہ لیا

مراد علی شاہ نے کراچی کے ترقیاتی پیکیج کا دوبارہ جائزہ لیا

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نیو سندھ سیکریٹریٹ میں شہر کے ترقیاتی پیکیج کا دوبارہ جائزہ لیا اور ائیر پورٹ تا گھگھر پھاٹک سڑک کی تعمیرکے منصوبے پر خصوصی طور پر توجہ مرکوز کی ۔ انہوں نے کہا کہ FWOکراچی ۔ ٹھٹھہ دو رویہ سڑک تعمیر کر رہا ہے مگر ائیر پورٹ تا قائد آباد (کے ایم سی کے),قائد آباد تا اسٹیل مل اور اسٹیل مل تا گھگھر پھاٹک سڑک کو دوبارہ تعمیر کی ضرورت ہے ۔ وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ مجوزہ اسکیم کے دونوں اطراف میں یوٹیلیٹی لائنز ہیں لہذا روڈ کی تعمیر کے ساتھ ساتھ پانی کی فراہمی اور گٹرلائنز بھی تبدیل ہونگی ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری (ترقیات) محمد وسیم کو ہدایت کی کہ وہ اس اسکیم کی 3حصوں میں منظوری دیں تاکہ انکے ٹینڈرز کا اجراء ہو سکے ۔انہوں نے تجویز پیش کی کہ سڑک کا ابتدائی حصہ ائیر پورٹ تا قائد آباد پی ڈی کراچی پیکیج کے تحت تعمیر ہونا چاہیے جبکہ بقایہ دیگر 2پورشن کسی اچھی ساکھ کی حامل فرم کو دئیے جائیں۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -