بلدیاتی نظام جمہوریت کی اکائی، عوامی نمائندوں کو بااختیار بنایا جائیگا: نواز شریف

بلدیاتی نظام جمہوریت کی اکائی، عوامی نمائندوں کو بااختیار بنایا جائیگا: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آن لائن)وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ بلدیاتی نظام جمہوریت کی بنیادی اکائی ہے ،نمائندوں کو عوام کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے بااختیار بنایا جائے گا ۔ منگل کو وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ(ن) کا اہم اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں وزیرداخلہ چوہدری نثار سمیت دیگر وفاقی وزراء ، حمزہ شہباز اور مسلم لیگ (ن) پنجاب کے رہنماؤں نے شرکت کی ۔مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کے درمیان پنجاب کے میئر ، ڈپٹی میئر اور ضلعی کونسل کے انتخابات کے امور پر بات چیت ہوئی جس میں بلدیاتی نظام کو مزید مضبوط بنانے اور بلدیاتی نمائندوں کو عوام کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے اختیارات دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ، لیگی قیادت نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی سے ہی عوامی مسائل حل ہوں گے اس لئے ہمیں بلدیاتی نمائندوں کو با اختیار بنانا ہوگا ۔ اجلاس میں پنجاب کے میئرز ، ڈپٹی میئرز ، اور ضلعی کونسل کے انتخابات کے امور پر بات چیت کی گئی ۔ اجلاس میں پنجاب کے میئرز اور ڈپٹی میئرز ، چیئرمین اور وائس چیئرمین سے متعلق پارٹی حکمت عملی پر غور کیا گیا اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ بلدیاتی نظام فعال ہونے سے جمہوری نظام مضبوط ہو گا ۔ بلدیاتی نظام جمہوریت کی اکائی ہے بلدیاتی نمائندوں کو عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لئے بااختیار بنایا جائے گا ۔وزیراعظم نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی کہ وہ پنجاب سمیت ملک بھر میں مسلم لیگ (ن) کو مضبوط سے مضبوط ترین بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں اور عوامی مسائل کے حل کے لئے کوئی کسراٹھا نہ رکھی جائے ۔