جماعت اسلامی نے انٹرایوتھ انتخابات کا اعلان کردیا

جماعت اسلامی نے انٹرایوتھ انتخابات کا اعلان کردیا

  

مردان( بیورورپورٹ) جماعت اسلامی نے انٹرایوتھ انتخابات کا اعلان کردیا ، انتخابات کے لئے جماعت کے نائب امیر کی سربراہی میں الیکشن کمیشن قائم کردیاگیا16سے 35سال تک ممبران انتخابات کے لئے اہل ہوں گے ،کاغذات نامزدگی 11دسمبر سے جمع کرائے جاسکیں گے، پولنگ یکم جنوری کوہوں گے اس حوالے سے منگل کی شام مردان پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے ضلعی امیر مولانا ڈاکٹر عطاء الرحمان ،ضلعی جنرل سیکرٹری عماد اکبر حسان اور صدر جے آئی یوتھ ضلع مردان نعمان یوسف نے کہا کہ نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد جماعت اسلامی سے وابستہ ہوچکی ہے اور جمہوری روایات اورنوجوانوں کی ترجیحات کو مدنظررکھتے ہوئے جماعت اسلامی نے ضلع مردان میں یکم جنوری کو انٹر ایوتھ الیکشن کا فیصلہ کیاگیا ہے انہوں نے کہاکہ انٹرایوتھ الیکشن پہلے مرحلے میں پانچ صوبائی حلقوں میں یونین کونسل کی سطح پرصدر،جنرل سیکرٹری،اور ایگزیکٹیوباڈی ممبر شپ کیلئے الیکشن کرائیں گے جبکہ صدر کے الیکشن میں دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والے سنےئر نائب صدر ونائب صدر ہونگے۔جنرل سیکرٹری کے الیکشن کے دوسرے اورتیسرے نمبر پرآنے والے ڈپٹی جنرل سیکرٹری جائنٹ سیکرٹری ،سیکرٹری اطلاات وغیرہ ہونگے اور ویلج کونسل کی سطح پر10رکنی کا بینہ کا تقرر کیاجائیگا۔اس مقصد کیلئے ضلعی الیکشن کمیشن کا قیام بھی عمل میں لایاگاہے۔نائب امیرجماعت اسلامی ضلع مردان غلام رسول کو ضلعی الیکشن کمشنرمقرر کیاگیا۔جو کہ بعد میں زونل سطح پر اسسٹنٹ الیکشن کمشنرز اور ہر یونین کونسل میں پریذائیڈنگ آفیسر زکا تقرر کریگا۔ کاغذات نامزدگی اسسٹنٹ الیکشن کمشنر کے پاس جمع ہونگے اور وہی حتمی فہرست جاری کرینگے۔الیکشن میں حصہ لینے کیلئے جے آ ئی یوتھ کا ممبر ہونا اور عمر کی حد 16سال سے 35سال تک لازمی قراردیا گیا ہے۔الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی 11,12,13دسمبر اور 9291پر آن لائن ممبرسازی 23دسمبر تک ہوگی۔پولنگ صبح9بجے سے 2بجے تک ہوگی۔اس موقع پر ضلعی الیکشن کمشنر غلام رسول ،ضلعی ترجمان منطورالحق ،ضلعی جنرل سیکرٹری جے آئی یوتھ ضیاء الرحمان اور جے آئی یوتھ کے زونل صدور بھی موجود تھیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -