خواتین کو ہراساں کیے جانے پر آئی جی سندھ کا نوٹس

خواتین کو ہراساں کیے جانے پر آئی جی سندھ کا نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ترجمان سندھ پولیس کے مطابق تھانہ لانڈھی میں خواتین کا مبینہ طور پر ہراساں کیئے جانے اور احتجاج کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ سے تفصیلی انکوائری پر مشتمل رپورٹ طلب کرلی ہے۔ آئی جی سندھ نے متعلقہ ایس ایس پی کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ لوگوں کے مسائل ومشکلات کے اذالے اور انکی شکایات پر تمام تر ضروری اقدامات کو یقینی بنایا جائے اور باالخصوص تھانہ لانڈھی پر بذات خود جاکر خواتین کو مبینہ طور پر پولیس کی جانب سے ہراساں کیئے جانیکی شکایات پر ہر ممکن راست اقدامات کو ناصرف یقینی بنایا جائے بلکہ مرتکبین کے خلاف جملہ محکمانہ کاروائیوں کے لیئے بھی تمام تر اقدامات انتہائی غیرجانبداری سے ممکن بنائے جائیں۔۔