جامعہ کراچی: دوروزہ بین الاقوامی میراتھن کانفرنس آج ہوگی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)جامعہ کراچی کے شعبہ ابلاغ عامہ کے زیر اہتمام پہلی دوروزہ بین الاقوامی میراتھن کانفرنس بعنوان: ’’میڈیا کی تعلیم: نظریہ،انڈسٹری اور پاکستان میں تحقیق‘‘ کی افتتاحی تقریب آج بروز بدھ 07 دسمبر 2016 ء کو صبح 9:30 بجے کلیہ سماجی علوم کی سماعت گاہ میں منعقد ہوگی۔شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر صدارت کریں گے جبکہ چیئر مین ہائرایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر مختاراحمد مہمان خصوصی ہوں گے۔ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی واشنگٹن اسٹیٹ یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر لارنس پینٹیک کلیدی خطاب کریں گے،چیئر پرسن شعبہ ابلاغ عامہ پروفیسر ڈاکٹر سیمی نغمانہ خطبہ استقبالیہ پیش کریں گی۔اختتامی تقریب کی صدارت چیئر مین سینٹ آف پاکستان میاں رضاربانی کریں گے جبکہ مہمان خصوصی صوبائی وزیر تعلیم جام مہتاب ڈہر ہوں گے۔