آئی سی ٹی ایوارڈ میں پاکستانی انٹر پرینیورز کی شاندار کارکردگی
کراچی:(اسٹاف رپورٹر)سام سنگ پاکستان انتہائی کامیابی کے ساتھ 147The Nest I/O148ٹیکنالوجی کے قیام سے پاکستان میں ٹیلنٹ کے فروغ کیلئے کوشاں ہے۔سام سنگ جن ممالک میں آپریٹ کرتی ہے وہاں کے مقامی ٹیلنٹ کی کیپیسٹی بلڈنگ اور ٹیکنالوجی ٹرانسفر پر مکمل یقین رکھتی ہے ۔سام سنگ کی انہیں کاوشوں اور سوچ کے تحت پاکستانی انٹر پرینیورز تائیوان کے شہر تائپے میں دو تا پانچ دسمبر تک منعقد ہونے والے سولویں ایشیا پیسیفک آئی سی ٹی ایوارڈ میں مختلف کٹیگریز میں متعدد گولڈ و سلورایوارڈز حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔پاکستانی انٹر پرینیورز نے 147Inclusion and Community148,کٹیگری میں ونڈر ٹری پراڈکٹ کیلئے گولڈ ایوارڈ حاصل کیا ،یہ پراڈکٹ خصوصی بچوں کی سماجی،جسمانی اور ذہنی نشورنما اور بہتری کیلئے ڈیزائن کی گئی ہے ،اسی کٹیگری میں پاکستانی انٹر پرینیورز نے 145Sheops146,پراڈکٹ کیلئے سلور ایوارڈ حاصل کیا جبکہ ریٹیل اینڈ سپلائی چین کٹیگری میں منڈی ایکسپریس نامی پراڈکٹ کو بھی سلور ایوارڈ سے نوازا گیا۔ایشیا پیسیفک آئی سی ٹی ایوارڈ میں پاکستانی انٹر پرینیورز کی شاندار کامیابی پر سام سنگ پاکستا ن کے صدر جے ایچ لی کا کہنا تھا کہ ہم ان ایوارڈز کے حصول پر پاکستانی انٹر پرینیورز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ یہ مسلسل دوسرا برس ہے جب اس سالانہ ایونٹ میں NEST I/O سے تعلق رکھنے واے شرکاء کو ان ایوارڈز سے نوازا گیا ہو،ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کے اقدامات نہ صرف ٹیکنالوجی کی جدت میں اہم کردار ادا کررہے ہیں بلکہ ملازمتوں کے نئے مواقع بھی پیدا کررہے ہیں،ان کا مزید کہنا تھا کہ NEST I/Oکے فروغ اور نئے رجحانات متعارف کرانے کیلئے سام سنگ اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ایشیا پیسیفک آئی سی ٹی ایوارڈز میں سترہ کٹیگریز میں ایوارڈ دیئے گئے اور اس برس تقریب میں سترہ ممالک کے دو سو سینتیس گروپ اس میں شریک تھے۔