پولیس اور رینجرز کی مختلف کارروائیاں، 2 ملزمان گرفتار

پولیس اور رینجرز کی مختلف کارروائیاں، 2 ملزمان گرفتار

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس رینجرز کی کارروائی کے دوران 2 ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق شاہ فیصل بلاک ایک میں رینجرز نے ٹارگیٹڈ کارروائی کر کے مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق زیر حراست شخص کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔ ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ادھر اورنگی ٹان اقبال مارکیٹ میں پولیس چھاپے کے دوران ایک بھتہ خور گرفتار ہوا۔ پولیس کے مطابق ملزم عبد الرحیم متعدد بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -