صوابی میں گراں فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن ،ہزاروں جرمانہ

صوابی میں گراں فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن ،ہزاروں جرمانہ

  

صوابی(بیورورپورٹ)ڈی سی صوابی مطیع اللہ خان کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ضلع صوابی سردار اسد ہارون نے صوابی میں واقع مختلف میڈیکل سنٹرز ، میڈیکل سٹورز او کباب فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کر کے غیر معیاری ادویات ، لائسنس نہ رکھنے ، صفائی نہ کر نے اور نرخ نامے آویزاں نہ کر نے پر ہزاروں روپے جر مانہ وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کرایا اے ڈی سی نے چھاپے کے دوران میڈیکل سنٹرز میں واقع آپریشن تھیٹر ، لیٹرین کی صفائی نہ کر نے سنٹرز کے لائسنس کی معیاد گزرنے پر تجدید نہ کر نے اسی طرح میڈیکل سٹورز میں زائد المیعاد ادویات رکھنے جب کہ قصابوں کے پاس نرخ نامے نہ ہونے پر دس ہزار سے پانچ ہزار روپے تک جر مانہ کر کے ان کو خبر دار کیا کہ وہ صفائی کا معیار بر قرار رکھنے کے علاوہ زائد المیعاد ادویات فروخت کر نے سے اجتناب کریں اور نرخ نامے نمایاں جمع پر آویزاں کی جائے ورنہ قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی #

مزید :

پشاورصفحہ آخر -