عنقریب عبد الولی یونیورسٹی میں پی ایچ ڈیز ڈاکٹرکی تعداد 250ہو جائیگی ، وی سی

عنقریب عبد الولی یونیورسٹی میں پی ایچ ڈیز ڈاکٹرکی تعداد 250ہو جائیگی ، وی سی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 مردان(بیورورپورٹ)عبدالولی خان یونیورسٹی کا 36 ویں سلیکشن بورڈ کااجلاس تیسرے رو ز اختتام پزیر ہوا۔ جن میں ڈیپارٹمنٹ آف میتھس، ڈیپارٹمنٹ آف فارمیسی، ڈیپارٹمنٹ آف کیمسٹری اور ڈیپارٹمنٹ آف انوائرمنٹل سائسنز کے شعبہ ء جات میں لیکچررشپ، آسسٹنٹ پروفیسرز اور پروفیسرز کے لئے امیدواروں کی انٹرویوز کئے گئے۔ اس موقع پر وائس چانسلر عبدالولی خان یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر احسان علی، پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، پروفیسرڈاکٹر محمد فاروق سواتی نمائندہ پبلک سروس کمیشن خیبر پختونخوا، پروفیسرڈاکٹر سلیم اللہ ڈائریکٹر اکیڈیمکس ، ڈاکٹر شاہد جان سلیکشن بورڈ ممبر،رجسٹرار شیر عالم خان، پروفیسر ڈاکٹر اورنگزیب خان ڈین فیکلٹی آف فزیکل اینڈ نیومیریکل سائنسز ، سعید اسلام چیرمین ڈیپارٹمنٹ آف میھتس، چیرمین ڈیپارٹمنٹ آف فارمیسی، چیرمین ڈیپارٹمنٹ آف کیمسٹری اور چیرپرسن ڈیپارٹمنٹ آف انوائیرمنٹل سائنسز عبدالولی خان یونیورسٹی مردان موجود تھے۔وائس چانسلر نے اس موقع پر کہا کہ عنقریب عبدالولی خان یونیورسٹی میں پی ایچ ڈیزڈاکٹرز کی تعداد 250 سے تجاوز کرجائیگی اور پھر کسی فیکلٹی ممبر کو بیرونِ ملک جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔