کرم ایجنسی ،دہشتگردی سے متاثرہ خاندان کی رجسٹریشن کا عمل شروع

کرم ایجنسی ،دہشتگردی سے متاثرہ خاندان کی رجسٹریشن کا عمل شروع

  

پاراچنار (نمائندہ پاکستان) سنٹرل کرم ایجنسی کے دہشت گردی سے متاثرہ خاندان کے رجسڑیشن کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔ امدادی رقوم بنک آف خیبر پاراچنار شاخ سے ملیں گے۔کرم ایجنسی کے سنٹرل کرم کے دہشت گردی سے متاثر ہ قبائل کے لئے CITIZEN LOSSES COMPASATION(CLCP)پروگرام کے پراجیکٹ کے تحت امدادی رقوم کیلئے رجسڑیشن کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔رہایشی مکانات کے تعمیر کیلئے ڈیڑھ لاکھ سے چار لاکھ روپے تک امدادی رقوم کے چیک تقسیم کئے جائینگے۔کرم ایجنسی میں گذشتہ کئی سالوں کے دوران سنٹرل کرم ایجنسی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران ہزاروں خاندان بے گھر ہوگئے ہیں ۔ان متاثرین کیلئے لوئر کرم ایجنسی دورانی کیمپ کے علاوہ وسطی کرم سے یہ خاندان اپنے گھر بار چھوڑ کر ملک کے مختلف علاقوں کے طرف بھی چلے گئے تھے۔مگر اب یہ خاندان اپنے تباہ شدہ گھروں میں زندگی کیسی گزارءں گے۔ان کے علاوہ لوئرکرم اور اپر کرم کے متاثرین کیلئے جلد از جلد پروگرام شروع کیا جائے۔پاراچنار میں بنک آف خیبر میں ایک ہزار سے زائد متاثرین کے رجسڑیشن ہو چکی ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -