شہر میں غیر قانونی سکیل اور ٹائر جلانے پر پابندی

شہر میں غیر قانونی سکیل اور ٹائر جلانے پر پابندی

  

مردان ( بیورورپورٹ ) شہر میں گاڑیوں کے غیر قانونی سکیل اور ٹائر جلانے پر دفعہ 144کے تحت ایک ماہ کے لئے پاپندی عائد کردی گئی ڈپٹی کمشنر مردان ڈاکٹر عمران حامد شیخ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ احکامات کمشنر مردان ڈویژن کی ہدایات پر جاری کئے گئے ہیں اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ ضلعی انتطامیہ کے علم یہ بات آئی ہے کہ کچھ غیر متعلقہ افرادنے غیر قانونی سکیل سٹیشن قائم کررکھے ہیں دریں اثناء ڈپٹی کمشنر نے ایک دوسرے اعلامیے میں شہر کو ماحولیاتی آلودگی سے بچانے کے لئے ضلعی حکومت کی ہدایات پر کباڑیوں کی طرف سے ٹائر جلانے پر پاپندی عائد کردی ہے اعلامیہ کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188کے تحت کاروائی کی جائے گی ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -