محکمہ ایریگیشن کے 4جونیئر کلر کو ں کو ترقیاتی دینے کی بجائے سرکل کیڈر میں تبدیل

محکمہ ایریگیشن کے 4جونیئر کلر کو ں کو ترقیاتی دینے کی بجائے سرکل کیڈر میں ...

  

پشاور( سٹاف رپورٹر) محکمہ ایریگیشن کی افسر شاہی نے ریجنل کیڈر کے 4 جونیئر کلرکوں کو ترقیاں دینے کی بجائے سرکل کیڈر میں تبدیل کرکے ان کی 26 سالہ ملازمت ختم کردی سرکل کیڈر میں یہ ملازمین نئے بھرتی شدہ تصور کئے جائینگے ،تفصیلات کے مطابق محکمہ ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ کے حکام نے ریجنل کیڈر سے تعلق رکھنے والے چار جونیئر کلرکوں کو ترقی مانگنے کی پاداش میں میں سرکل کیڈر میں تبدیل کردیا یہ چاروں جونیئر کلرک سنیارٹی لسٹ کی ٹاپ پوزیشن پر ہیں اور انکی ملازمت 22 سے 26 سال ہوچکی ہیں پرومویشن کا مطالبہ کرنے پر حکام نے ان کو ترقی دینے کی بجائے سرکل کیڈر میں تبدیل کردیا ہے جہاں سے ان کی سنیارٹی آج کی تاریخ سے شروع ہوگی یوں یہ لوگ ریٹارمنٹ تک ترقی کے حق سے محروم کردیئے گئے ہیں متاثرہ ملازمین نے عدالت عالیہ سے رجوع کرنے کے علاوہ بھوک ہڑتال کا اعلان کیا ہے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -