بٹ خیلہ ،سعودی عرب پلٹ نوجوان 1 لاکھ ریال سے محروم

بٹ خیلہ ،سعودی عرب پلٹ نوجوان 1 لاکھ ریال سے محروم

  

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ )مالاکنڈتھانہ سخاکوٹ کے حدودمیں ایکسائز کے وردی میں ملبوس ڈاکوں نے سعودی عرب سے سوات جانے والے شخص سے ایک لاکھ سعودی ریال لوٹ کرفرارہونے میں کامیاب ہوگئے مالاکنڈلیویز نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔تفصیلات کے مطابق لیویز ذرائع سے معلوم ہواہے کہ گزشتہ رات محمدرحمان ولدعزیزالرحمان ساکن قمبرسوات جوگزشتہ کئی عرصہ سے محنت مزدوری کی غرض سے سعودی عرب میں مقیم تھا گزشتہ رات پشاورائیرپورٹ سے سوات قمبرجارہے تھے کہ تھانہ سخاکوٹ کے حدودمیں ایکسائز کے وردی میں ملبوس ڈاکوں جس کے پاس اسلحہ اورپاکٹ فون بھی موجود تھے نے ان سے ایک لاکھ سعودی ریال جس کی مالیت 29لاکھ پاکستانی روپے سے زیادہ بنتی ہے لوٹ کرفرارہونے میں کامیاب ہوگئے ۔تھانہ سخاکوٹ نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -