اے این پی پرکرپشن کے الزامات لگا کر خراب کارکردگی چھپانے کی کوشش کی جارہی ہے ، سردار بابک

اے این پی پرکرپشن کے الزامات لگا کر خراب کارکردگی چھپانے کی کوشش کی جارہی ہے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر سردار خسین بابک نے کہاہے کہ موجودہ صوبائی حکومت ناکام ہوچکی ہے ۔وزیر اعلی خیبر پحتون خواہ پرویز ختک کو اے این پی فوبیا ہوچکی ہے اور وہ ائے روز اے این پی پر کرپشن کے الزامات لگاکر اپنی خراب کارکردگی کو چھپانے کی کو شیش کررہے ہیں ،عمران خان اور پر ویز خٹک ہمارے دور کے منصوبوں پر تحتیاں لگاکر عوام کو بے وقوف بنانے کی کو شیش کررہے ہیں ۔مگر عوام نے پی ٹی ائی کے ساڑھے تین سالہ دور اقتدارکو قریب سے دیکھ لیاہے ،اے این پی 2018 کے الیکشن میں بھر پور کامیابی حاصل کرکے ددوبارہ اقتدار میں ائے گی ۔اے این پی دیگر مذہبی اور سیاسی جماعتوں کی طرح ڈکٹیٹر پارٹی نہیں ہے جو او پر سے کارکنوں پر اپنے فیصلے مسلط کررہی ہے ۔اے این پی ایک عوامی جماعت ہے جنہوں نے صوبہ خیبر پحتون خواہ کے عوام کے لئے قربانیاں دیکر اپنے جانوں کا نذرانے پیش کئے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے زیر تعمیر باچا خان مرکز میں حلقہ پی کے 79 کے الیکشن کے موقع پر کارکنوں سے خطاب اور مقامی صحافیوں سے خصوصی گفتگوں کرتے ہوئے کیا ،صوبائی جنرل سیکرٹری نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے انہوں نے الیکشن کے دوران عوام کے ساتھ کئے گئے وعدے پورے نہیں کئے اور اب وزیر اعلی دوبارہ صوبہ میں مینڈیٹ حاصل کرنے کے خواب دیکھ رہے ہیں مگر پحتون قوم نے کبھی بھی دو مرتبہ کسی کو حکومت کرنے کا موقع نہیں دیا ،وزیر اعلی اپنی حکومت کی خراب کارکردگی کو چھپانے کے لئے ائے روز اے این پی پر کرپشن کے جھوٹے الزامات لگاکر عوام کو گمراہ کرنے کی کو شیش کررہے ہیں ۔سردار خسین بابک نے کہا کہ جو منصوبے ہم نے اپنے دور میں شروع کئے تھے اس پر عمران خان اور وزیر اعلی اپنے نام کی تحتیاں لگارہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ کارکن اے این پی کا سرمایہ ہے انہوں نے نو منتحب صدر اور جنرل سیکرٹری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کارکنوں نے ان پر کو ذمہ داریاں ڈال دی ہے وہ کمر بستہ ہوکر اپنے حلقہ میں پارٹی کو مضبوط بنائے ۔