ایپکا خیبر پختونخوا کے مرکزی عہدوں کیلئے نامزدگی

ایپکا خیبر پختونخوا کے مرکزی عہدوں کیلئے نامزدگی

  

پشاور( پ ر) ایپکا خیبر پختونخوا کے مرکزی عہدیداروں کے کوٹے کے مطابق پانچ عہدیداروں کی مرکزی عہدوں کیلئے نامزدگیاں کردی گئی ہیں جن میں فضل غفار باچا ،سجاد احمد یوسفزئی ،حاجی ہدایت اللہ ،ذاکر اللہ عمر خیل اور وزیر زادہ کو مرکزی عہدوں کیلئے نامزد کردیا گیا ہے یہ نامزدگیاں صوبائی مجلس عاملہ کے اور سنٹرل کمیٹی کے دیئے گئے اختیارات کے تحت کی گئی ہیں عہدوں کی تقسیم سنٹرل کمیٹی کے اجلاس میں کی جائیں گی جب ملک بھر کے تمام عہدیداروں کی نامزدگیاں مکمل ہوجائیں گی اس بات کا فیصلہ مرکزی وصوبائی صدر ایپکا پاکستان حاجی محمد اسلم خان نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا ہے انہوں نے کہا کہ میں ریٹائرمنٹ سے پہلے ہر قسم کے اختیارات اہل اور تنظیم کیساتھ مخلص قیادت کے حوالے کرکے جاؤں گا مرکزی ناززدگیوں کے بعد صوبائی نامزدگیاں بھی کردی جائیں گی ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -