پشاور میں مختلف معدنیات پر ایکسائز ڈیوٹی کی نیلامی

پشاور میں مختلف معدنیات پر ایکسائز ڈیوٹی کی نیلامی

  

پشاور( سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ جنرل مائنز اینڈ منرلز خیبر پختونخوا پشاور میں منگل کے روز مختلف معدنیات پر ایکسائز ڈیوٹی کی نیلامی ہوئی۔کمشنر مائنزلیبر ویلفےئر کے دفتر میں منعقدہ نیلامی میں ملاکنڈڈویژن کے معدنیات کی ایکسائز ڈیوٹی کی نیلامی کے سلسلے میں سب سے زیادہ بولی 72لاکھ سے زائد دی گئی جو کہ 16دسمبر 2016سے لے کر 30جون2017تک کے عرصے کیلئے ہو گی۔اس سلسلے میں مزید کاروائی و منظوری کیلئے کمشنر مائنز لیبر ویلفےئر اپنی سفارشات پر مبنی رپورٹ سیکرٹری معدنیات کو ارسال کرے گاجس کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا ۔نیلامی میں ٹھیکداروں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جس میں متعلقہ محکمہ جات کے نمائندوں نے شرکت کی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -