چیف کیپٹل سٹی پولیس کی زیر نگرانی 3 گھریلو تنازعات حل

چیف کیپٹل سٹی پولیس کی زیر نگرانی 3 گھریلو تنازعات حل

  

پشاور(کرائمز رپورٹر)انسپکٹر جنر ل آف پولیس خیبر پختونخواہ ناصر خان درانی کی خصوصی ہدایت پر چیف کیپٹل سٹی پولیس آفیسر پشاور محمد طاہر خان کی نگرانی میں عوامی مسائل کے پر امن حل کیلئے قائم تنازعات حل کونسل (DRC ) تھانہ گلبہار نے کام تیز کرتے ہوئے تین گھریلو تنازعات باہمی صلاح مشورے سے حل کر دیئے ہیں ڈی ار سی رپورٹ کے مطابق تین رکنی مصالحتی کمیٹی جو محمد انور خان ، ملک پرویز الہی اور خویاب خان پر مشتمل تھی نے مصدق کمال ولد بشیر احمد سکنہ یکہ توت کی درخواست پر مخالف فریق سراج خان ٹھیکیدار سکنہ حیا ت آباد کو طلب کرکے ثبوت کی بنیاد پر ان کے ذمے واجب الادا ایک لاکھ 96 ہزار روپے وصول کرکے فریق اول مصدق کمال کو ادا کردیئے اور انکے مابین راضی نامہ کرا لیا گیاڈی ار سی پشاور میں سخاوت شاہ ولد شیخ فضل حکیم سکنہ رینگ روڈ کی درخواست پر اس کے مخالف فریق شیخ گل ولد حضرت گل سکنہ لنڈے سڑک کو طلب کرکے جائیداد کا تنازعہ حل کرایا اور تمام بہن بھائیوں میں ان کے حق کے مطابق جائیداد تقسیم کی اور جرگہ کیلئے لیئے گئے پچاس ہزار روپے درخواست گزار کو واپس کردیئے تین رکنی کمیٹی کے ارکان عامر صدیق ایڈوکیٹ ،کامران الہی اور چوہدری غفور نے دونوں فریقین کو بغل گیر کرکے راضی نامہ کرادیا اسی طرح تین رکنی کمیٹی کے ارکان فضل رحمن ، ڈاکٹر شبیر گیلانی اور خالد خان بلوچ نے عبد الجلیل ولد حاجی خان میر سکنہ گنج کی درخواست پر مخالف فریق عبد الجلیل کے بھائی سے مکان کا قبضہ واپس دلاتے ہوئے متنازعہ مکان میں دیوار کی تعمیر کا حکم دے دیا اور دونوں بھائیوں کے مابین مسئلہ افہام و تفہیم سے حل کر اکرراضی نامہ کرالیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -