بٹ خیلہ ،ملاکنڈ میں آلودگی پھیلانے والے سٹون کرشن پلانٹس بند

بٹ خیلہ ،ملاکنڈ میں آلودگی پھیلانے والے سٹون کرشن پلانٹس بند

  

بٹ خیلہ (بیورو رپورٹ) ملاکنڈ انتظامیہ نے ضلع کونسل کے مطالبے اور عوامی شکایات پر آلودگی پھیلانے والے سٹون کرشن پلانٹس بند کر دیئے درگئی سخاکوٹ پلئی اور خصو صا بٹ خیلہ تا لنڈاکی مین شاہراہ پر درجنوں غیرقانونی کرش پلانٹس عرصہ دراز سے کام کر رہے ہیں جس سے نہ صر ف فضائی آلودگی پھیل رہی ہے بلکہ علاقے کی سیاحت اور ہو ٹلنگ کا شعبہ بھی بری طرح متاثر ہورہاہے اس کے علاوہ گرد و نواح کے رہائشیوں کو بھی سخت مشکلات کا سامنا ہے اور ان کی اکثریت گلے و سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہو گئی ہے دوسری جانب دریائے سوات کے کناروں سے روزانہ ٹرکوں اور ٹریکٹرز کے ذریعے بلا کسی روک ٹھوک پتھرو بجری ان پلانٹس میں لے جائے جاتی ہے جس کی وجہ سے نہ صرف پانی کی سطح نیچے چلی گئی ہے بلکہ زمینی کٹاؤ میں بھی تیزی آگئی ہے اس صورت حال کی روک تھام کیلئے ضلعی کونسلر اور سینئر کالم نگار فضل منان نے کونسل سے متفقہ قرارداد منظور کروائی اور ضلع ناظم و ڈپٹی کمشنر سے کاروائی کا مطالبہ کیاجس پر عمل درآمد کر تے ہو ئے ڈپٹی کمشنر سید ظفر علی شاہ نے ضلع بھر کے کرش پلانٹس بند کر دیئے ہیں اور ان کیلئے محکمہ ماحولیات این ایچ اے انڈسٹری و مائننگ ڈیپارٹمنٹ سے این او سیز کا حصول لازمی قرار دے دیا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -