قومی احتساب بیورو ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے پر عزم ہے ،ڈائریکٹر نیب

قومی احتساب بیورو ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے پر عزم ہے ،ڈائریکٹر نیب

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)قومی احتساب بیورو ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کے لے پر عزم ہے ۔ کرپشن اور بدعنوانی کے خاتمے کے لئے جامع قومی انسداد بدعنوانی حکمت عملی مرتب کی گئی ہے۔ مختلف حکومتی اور غیر سرکاری اداروں ، سول سوسائیٹی، میڈیا اور طلباء اور طالبات کے ذریعے کرپشن کے خاتمے کے لئے شروع کی گئی اگاہی مہم کے مثبت اثرات سامنے آرہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈئریکٹر نیب خیبر پختونخوا مرزا محمد سلطان بیگ نے آج سیکاز یونیورسٹی حیات آباد میں طلباء اور طالبات سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیب کی کرپشن کا تدارک اوراس کے خلاف اگاہی مہم کو پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر اجاگر کیا جارہا ہے۔ ڈایریکٹر نیب نے کہا کہ معاشرے سے بدعنوانی ختم ہوجانے سے دنیا جنت بن جائیگی اور آخرت بھی سنور جائیگی۔ملک کو کرپشن سے نجا ت دلانے کے لئے نوجوان طلباء اور طالبات زیادہ فعال کردار ادا کرسکتے ہیں۔ کیونکہ طلباء اور طالبات مستقبل کے معمار ہیں۔ نوجوان طالب علموں کو کرپشن کے خاتمے کے لئے ہر اول دستے کا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیب کے ترجیحات میں شعور پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ کرپشن کی روک تھام اور بدعنوان عناصر سے لوٹی ہوئی دولت کو واپس کرنا ہی ہماری ترجیح ہے۔ کیونکہ کرپشن معاشرے کے لئے زہر قاتل ہے۔ اور اب وقت آگیا ہے کہ ہم بدعنوانی اور بدعنوان عناصر کے خلاف اٹھ کھڑے ہوکر ان سے نفرت کا اظہار کریں۔ اس سے قبل سیکاز یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ریاض خٹک نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب محمد طارق ، ڈپٹی ڈایریکٹر لیاقت علی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سلمہ بیگم اور یونیوسٹی فیکلٹی کے ممبران سمیت طلباء اور طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -