عوامی نیشنل پارٹی حلقہ پی کے 79 تحصیل ڈگر کے انتحابات مکمل

عوامی نیشنل پارٹی حلقہ پی کے 79 تحصیل ڈگر کے انتحابات مکمل

  

بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)عوامی نیشنل پارٹی حلقہ پی کے 79 تحصیل ڈگر کے انتحابات مکمل ،شاہ جہان عرف شاہ جی صدر ،غلام جان جنرل سیکرٹری منتحب ہوگئے ۔حلقہ کے 42 ووٹرز نے اپنے رائے کا ازانہ استعمال کیا ،کارکنوں کو ساتھ لیکر چلیں گے ،حلقہ 79 میں پارٹی کو مضبوط بنانے کے لئے سب کو ساتھ لیکر چلوں گا ،نومنتحب صدر اور جنرل سیکرٹری کا کارکنوں سے خطاب ،عوامی نیشنل پارٹی ایک جمہوری پارٹی ہے ،دیگر سیاسی وہ مذہبی جماعتوں کی طرح اوپر سے مسلط کرنے کی بجائے کارکنوں کی رائے کا اخترام کرتے ہے اورکارکن اور اپنے ووٹوں کے ذریعے اپنے لئے قائید منتحب کرتے ہے ۔صوبائی جنرل سیکرٹری سردار خسین بابک کا انتحابات کے بعد کارکنوں سے خطاب ۔تفصیلات کے مطابق زیر تعمیر باچا خان مرکز میں عوامی نیشنل پارٹی حلقہ 79 کے پارٹی انتحابات صوبائی الیکشن بورڈ کے سیکرٹری شگفتہ ملک ،ممبران سردار خسین بابک ،جاوید خان یو سفزئی اور صوبائی جائنٹ سیکرٹری نثار خان اف کڑپہ کی نگرانی میں منعقد ہوئے جس میں صدارت کے لئے شاہ جہان عرف شاہ جی اور قریب الرحمان ایڈوکیٹ کے درمیان مقابلہ ہو اجس میں شاہ جہان نے 24 ووٹ جبکہ قریب الرحمان ایڈوکیٹ نے 18 حاصل کئے شاہ جہان نے 6 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی ،جنرل سیکرٹری کے لئے غلام جان خان نے 29 ووٹ حاصل کئے جبکہ مد مقابل شاہ وزیر خان نے 13 ووٹ حاصل کئے ،غلام جان خان نے 16 ووٹوں سے برتری حاصل کی ،اس موقع پر نومنتحب صدر شاہ جہان عرف شاہ جی اور نومنتحب جنرل سیکرٹری غلام جان نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ حلقہ میں پارٹی کو مضبوط بنانے کے لئے سب کو ساتھ لیکر چلیں گے ،ہارنے والوں نے اپنی شکست کو کھلے دل سے تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ اے این پی ہماری پارٹی ہے ہم منتحب کابینہ کے ساتھ بھر پور تعاون کریں گے ،اس موقع پر ضلعی صدر محمد کریم بابک ،سابق ضلع ناظم حاجی وورف خان ،ضلع نائب ناظم یو سف علی خان ،افسر خان اف سلطان وس ،ضلعی جنرل سیکرٹری شجاعت علی خان اور دیگر ضلعی رہنماء بھی موجود تھے ۔الیکشن بورڈ کے ممبر ان نے کہا کہ اے این پی ایک جمہوری پارٹی ہے اور اوپر سے فیصلے مسلط کرنے کی بجائے کارکنوں کو اختیار حاصل ہے کہ وہ جس کو چاہے ووٹ دیکر منتحب

مزید :

پشاورصفحہ آخر -