انجمن تاجران کی فوٹو شاپ میں آتشزدگی سے متاثرہ دکاندار کو امداد

انجمن تاجران کی فوٹو شاپ میں آتشزدگی سے متاثرہ دکاندار کو امداد

  

کرک (بیورورپورٹ) انجمن تاجران نے بجلی کی شارٹ سرکٹ سے خاکسترفوٹو شاپ کے دکاندار کو 80 ہزار روپے نقد امداد دیکر 24 گھنٹے میں دوبارہ پیروں پر کھڑا کردیا متاثرہ دکاندار کی تاجران کی مرکزی تنظیم کو شاندار خراج تحسین ۔منگل کے روز اس سلسلے میں زرقنوس مارکیٹ میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں انجمن تاجران ،دکانداران کے صدر گل راضی خان ،جنرل سیکرٹری نعیم خٹک ،سرپرست حاجی سید رحمن ،چئیرمین عاشق منیر سمیت درجنوں دکانداروں نے شرکت کی اس موقع پر اپنی خطاب میں چاروں عہدیداروں نے کہا کہ ماہانہ سو روپے چندہ اسی مقصد کیلئے جمع کرتے ہیں تاکہ ناگہانی آفات کی صورت میں دوسروں کے آگے جھولی پھیلانے کی بجائے خود ہی اپنے دکاندار بھائی کو فوری طور اپنے پیروں پر کھڑا کرسکے کیونکہ ناظمین ،منتخب عوامی نمائندوں سمیت سرکاری افسران کی طرف سے مدد تو درکنار جھوٹی تسلی کیلئے بھی کوئی نہیں آتا انہوں نے تمام دکانداروں پر زور دیا کہ اپنی دکانوں میں شارٹ سرکٹ سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اپنائیں اور ماہانہ چندہ جو یومیہ تین روپے ہیں خوشی سے دیں تاکہ کل کو خدانخواستہ آپ کیساتھ کوئی حادثہ پیش آئے تو فوری مدد ہوسکے بعدازاں متاثرہ دکاندار سمیع اللہ کو اسی ہزار روپے نقد امدا د دیا جس پر متاثرہ دکاندار نے انجمن تاجران کے مرکزی کابینہ کا شکریہ ادا کیا اور ڈھیر ساری دعائیں دیں ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -