مہمند ایجنسی ،سود خوروں ، منشیات فروشوں اور جرائم کے خلاف تنظیم قائم

مہمند ایجنسی ،سود خوروں ، منشیات فروشوں اور جرائم کے خلاف تنظیم قائم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مہمند ایجنسی (نمائندہ پاکستان ) مہمند ایجنسی میں سود خوروں ، منشیات فروشوں اور جرائم کے خلاف تنظیم قائم۔ سود مذموم کاروبار اور منشیات فروشی معاشرے کا ناسور ہے۔ پولیٹیکل انتظامیہ بھی تعاون کریں۔ تمام تحصیلوں کیلئے صدور نامزد۔ جلد ایجنسی کی سطح پر مہمند امن جرگہ کے زیر اہتمام بڑا جرگہ منعقد ہوگا۔ سودی کاروبار کرنے والے باز آجائے۔ ان خیالات کا اظہار مہمند پریس کلب میں گزشتہ روز منعقدہ مہمند قومی امن جرگہ کے زیر اہتمام پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین ملک مصطفی، اشرف علی، محراب الدین، ظہیر اللہ خان، مولانا عبدالرشید ، ملک شاہنواز اور دیگر نے درجنوں رضاء کارمشران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقعہ پر خیبر پختونخواہ قومی امن جرگہ کے زیر سایہ مہمند قومی امن جرگہ تنظیم کا قیام عمل میں لایا گیا۔ جس کیلئے لطیف خان صدر، یوسف خان جنرل سیکرٹری ، ملک صاحب خان نائب صدر، ملک عظیم خان صافی جائنٹ سیکرٹری، ملک ولی خان، ملک مصطفی خان مرکزی کابینہ عہدیدار چن لئے گئے۔ جبکہ مولانا عبدالرشید ، محراب الدین، ملک امیر عباس سمیت دیگر تحصیل صدور کا انتخاب بھی عمل میں لایا گیا۔ قومی امن جرگہ کے مرکزی صدر خیبر پختونخواہ سید کمال شاہ باچا اور ارشد منان کی گاڑی کو یکہ غنڈ میں حادثہ پیش آنے کی وجہ سے تقریب میں شرکت نہ کر سکے۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں جرائم اور گناہوں کی وجہ سے باران رحمت سے محروم اور مشکلات کا شکار ہیں۔ سودی کاروبار نے کئی خاندانوں کو برباد کر کے نسل در نسل مقروض بتا دیا ہے۔ غریب اور مجبور ان کے ہتھے چھڑ کر بر باد ہو تے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر تحصیل کی سطح پر جرگے کر کے بڑا مرکزی جرگہ بھی منعقد ہوگا۔ جس میں سود ، منشیات ، اغواء برائے تاؤان، بھتہ خوری، قبضہ مافیا اور دیگر معاشرتی جرائم کی روک تھام تحریک شروع کی جائیگی۔ جس کیلئے پولیٹیکل انتظامیہ بھی تعاون کریں تو بہت جلد بہت سے مسائل پر قابو پایا جائیگا۔ انہوں نے پولیٹیکل انتظامیہ سے اپیل کی کہ سود خوروں کی طرف سے قرض داروں کے خلاف درخواستیں خارج کریں اور آئندہ کیلئے سود خوروں کی درخواست نہ لی جائے۔