مہمند پریس کلب کے صحافیوں کا ٹی وی چینل پر پابندی کے خلاف مظاہرہ

مہمند پریس کلب کے صحافیوں کا ٹی وی چینل پر پابندی کے خلاف مظاہرہ

  

مہمند ایجنسی ( نمائندہ پاکستان) مہمند پریس کلب کے صحافیوں کا ٹی وی چینل پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ۔ حکومت پیمرا کو غیر جانبدار ادارے کے طور پر کام کرنے دے۔ ٹی وی چینلز اور خبری اداروں پر پابندیاں جمہوری اقدار نہیں۔ مقررین کا خطاب۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز مہمند پریس کلب کے صحافیوں نے نیو ٹی وی چینل پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہر کیا جسمیں پریس کلب صدر سعید باد شاہ، شاکر اللہ مہمند، فخر عالم خان ، اورنگزیب بابر اور دیگر ممبران شریک ہوئے۔ مظاہرین نے آزادی صحافت کیلئے اور پیمرا کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنے کی مذمت کی اور نیو ٹی وی بندش کے خلاف نعروں پر مشتمل بینرز اُٹھا رکھے تھے۔ اور مطالبہ کیا کہ نیو ٹی وی سے پابندی ہٹائی جائے اور معمولی جواز ڈھونڈھ کر چینلز کی کئی روز بندش کا سلسلہ ختم کی جائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -