عوام کو سہولیات فراہم کرینگے ،افتخار علی مشوانی

عوام کو سہولیات فراہم کرینگے ،افتخار علی مشوانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مردان( بیورورپورٹ) ڈیڈک کمیٹی کے چیئرمین اور افتخار علی مشوانی ایم پی اے نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کو سہولیات دینے کیلئے قائم ہوئی ہے۔ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے جدوجہد جاری رہے گی۔ حلقہ پی کے 26 میں اربوں روپے کے منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے ۔تخت بھائی میں گرلز کیڈٹ کالج ، کامرس کالج، خصوصی افراد کیلئے سکول سمیت دیگر اہم منصوبے منظور کئے گئے ہیں۔ جس سے یہاں ترقی و خوشحالی کی نئی راہیں کھلیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کا ہر قدم صوبے کے محروم معیشت طبقات کی فلاح وبہبود کیلئے اُٹھ رہا ہے۔ غریب لوگوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے گزشتہ روز اپنے رہائیش گاہ پر حلقہ پی کے 26 کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ وفود نے چئیرمین ڈیڈک کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ جس پر چئیرمین ڈیڈک نے موقع پر ہی ان کے مسائل کے حل کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کئے۔ اور کہا کہ حلقہ پی کے 26 کے ترقی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑونگا۔