شانگلہ ،این ٹی ایس میں مبینہ گھپلوں کیخلاف امیدوار سراپا احتجاج

شانگلہ ،این ٹی ایس میں مبینہ گھپلوں کیخلاف امیدوار سراپا احتجاج

  

الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر) شانگلہ این ٹی ایس میں مبینہ گھپلوں اور بدعنوانیوں کے خلاف امیدواران کا امتحانی ہال کے باہر زبردست مظاہرہ،این ٹی ایس اور حکمران جماعت تحریک انصاف کے خلاف نعرہ بازی،این ٹی ایس پیسے بٹورنے کا ایک ذریعہ ہے ،تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو این ٹی ایس کے ذریعے لوٹا جارہا ہے، این ٹی ایس کے ساتھ 31جنوری2015تک معاہد ہ تھا جو ختم ہو چکا ہے ، ہائر ایجوکیشن۔گورنمنٹ ڈگری کالج الپوری کے این ٹی ایس امتحانی ہال کے باہر مظاہرین کا کہنا تھا کہ این ٹی ایس نے شانگلہ کے بے روزگار ڈگری ہولڈر نوجوانوں سے دو کروڑ سے ذائد رقم جمع کی ہے اور اب مبینہ گھپلوں سے اپنے پسندیدہ غیر مستحق کو ٹیسٹ میں پاس کرواتے ہیں جو این ٹی ایس کا سارا پول کھل گیا ہے ، با اثر امیدواران اپنی من پسند لوگوں کو این ٹی ایس کی ڈیوٹیاں لگاتے ہیں اور وہ ان کے پرچے ہال کے اندر یا باہر حل کرنے میں مدد کرتے ہیں ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکمران جماعت تحریک انصاف این ٹی ایس کے ذریعے جمع ہونے والے پیسوں سے اپنا پارٹی چلا رہے ہیں جو کرپشن کے مترادف ہے،مظاہرین نے این ٹی ایس پرچوں کو لہراتے ہوئے نعرے لگا رہے تھے کہ یہ ہے تعلیمی انقلاب ۔مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہاین ٹی ایس نظام کو ختم کرکے ایکڈمک پر تقرریاں عمل میں لائی جائے،این ٹی ایس کے موجودہ تمام ٹیسٹوں کو منسوخ کیا جائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -