مٹہ کے علاقہ باز خیلہ میں بھائی نے بھائی کے گھر کو اگ لگا دیا

مٹہ کے علاقہ باز خیلہ میں بھائی نے بھائی کے گھر کو اگ لگا دیا

  

مٹہ(نمائندہ پاکستان) مٹہ کے علاقہ باز خیلہ میں بھائی نے بھائی کے گھر کو اگ لگا دیا تفصیلات کے مطابق مٹہ کے علاقہ باز خیلہ حدود چوکی اشاڑی میں حمید خان ولد معصوم جان نے اپنے بھائی احمد خان جو کے سعودی عرب میں ہے کہ گھر کو نا معلوم وجوہات پر اگ لگا دیا ،اگ لگانے کے بعد ملزم حمید چھری ہاتھ میں لئے گھر کے سامنے کھڑا ہو گیا اور گاوں کے عوام سے کہا کہ اگر کسی نے اگ بجھانے کے کوشش کی تو اس کے خیر نہیں ،اس کے بعد دونوں بھائیوں کے والد محترم معصوم جان نے اشاڑی چوکی میں رپورٹ درج کی اور پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ملزم کو گرفتار کر لیا،یہاں پر پولیس کے کرتوت بھی بے نقاب ہوگئے ،مالک مکان اور ملزم کے والد نے میڈیا کو بتایا کہ اشاڑی چوکی سے میرے ساتھ کوئی بھی موقع پر انے کو تیا ر نہیں تھا اور مجھ سے کہا کہ موبائیل گاڑی کے پٹرول کا خرچہ دو پھر پولیس جائے وقوع پر جائیگی،تب مجبور باپ نے پولیس کو تیل کے خرچے کے نام پر رشوت دی اور وہ جائے وقوع پر پہنچے ،واضح رہے کہ جلنے والا گھر اشاڑی چوکی سے صرف ایک کلو میٹر کے فاصلے پر ہے،جبکہ ملزم کے والد نے یہ بھی اقرار کیا کہ میرا یہ بیٹا شروع سے ہی نا فر مان ہے ،اسی طرح گاوں کے عوام بھی اس سے تنگ ہیں انہوں نے کہا کہ سر کار میرے ملزم بیٹے کو جو سزا دے مجھے کوئی پرواہ نہیں،اسی طرح انہوں نے اپنے دوسرے بیٹے جس کا گھر جلا ہے کیلئے حکومت سے امداد کی اپیل کی ہے۔مالکان کے مطابق ٹوٹل پانچ لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے۔۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -