گومل یونیورسٹی میں سسٹم کو اپ گریٹ کرنا اولین ترجیح ہے ،ڈاکٹر محمد سرور

گومل یونیورسٹی میں سسٹم کو اپ گریٹ کرنا اولین ترجیح ہے ،ڈاکٹر محمد سرور

  

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سرور نے کہا ہے کہ میری کوشش ہے کہ گومل یونیورسٹی میں وائس چانسلر کی بجائے سسٹم کو مضبوط کروں تاکہ یہ تاریخی ادارہ اپنے شاندار ماضی کی طرح تابناک مستقبل کی جانب جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے زرعی فیکلٹی کے وزٹ کے دوران کیا۔ پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بختیار خٹک ۔ ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر ڈاکٹر اعجاز احمد خان اور دیگر اساتذہ بھی اس موقع پرموجود تھے ۔ وائس چانسلر نے کہا کہ یونیورسٹی میں اساتذہ اور اہلکاروں کے لیے موومنٹ رجسٹرڈ رکھے جارہے ہیں ڈینز اور تدریسی شعبہ جات کے سربراہان اس نظام کو خود مانیٹر کریں اساتذہ طلبہ سے کلاس رومز میں پریذنٹیشنز لیں تاکہ طلبہ کی قوت اظہار میں بہتری آئے اور وہ عملی زندگی میں دوسروں کے لیئے ایک مثالی رہنما کے طور پر کام کرسکے انہوں نے کہا کہ اس یونیورسٹی کو جتنا بدنام کرنا تھا وہ ہوگیا اب ہمیں اس یونیورسٹی کو اس کی پرانی نیک نامی لوٹانی ہوگی اس یونیورسٹی میں پڑھنے والے ہر طالب علم سے ہم اپنی اولاد کی طرح برتاو کرنا ہوگا اور ہم نے ایسا نہ کیا تو ہم قومی مجرم ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ زرعی فیکلٹی میں نئے شعبہ جات قائم کئے جائیں زرعی یونیورسٹی قائم ہونے جارہی ہے اس ضمن میں میری یہ کوشش ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں قائم ہونے والی یہ یونیورسٹی تحقیقی میدان میں اپنا نام پیدا کرے اور کامیاب یونیورسٹی ہو۔ انہوں نے کہا کہ تدریسی شعبہ جات کو ماسٹر سسٹم کے حوالے سے انجنیئرنگ فیکلٹی سے راہنمائی لینی چاہیے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -