چارسدہ میں چوروں نے گھر کا صفایا کردیا

چارسدہ میں چوروں نے گھر کا صفایا کردیا

  

چارسدہ (بیورورپورٹ)بھوسہ خیل میں نامعلوم چور گھر سے 10لاکھ روپے نقدی اور 10تولہ سونے پر ہاتھ صاف کر گئے ۔ تفصیلات کے مطابق بھوسہ خیل چارسدہ میں نامعلوم چور واپڈا ملازم امتیاز کے گھر گھس گئے اور گھر میں موجود 10لاکھ روپے نقدی اور 10تولہ سونے پر ہاتھ صاف کر گئے ۔واپڈا ملازم امتیاز علی ولد زین الغابدین اور اس کی بیوی سرکاری ڈیوٹی کیلئے گھر سے باہر تھے اور چور موقع غنیمت جان کر گھر کے اندر گھس گئے اورنقدی اور دس تولے طلائی زیورات پر ہاتھ صاف کر گئے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -