مردان میں شوہر نے بیوی کو قتل کردیا
مردان ( بیورورپورٹ ) شہری علاقہ کس کورونہ میں شوہر نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی کو موت کی ابدی نیند سلادیا ، پولیس نے بیٹے کی رپورٹ پر والد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تھانہ پارہوتی پولیس کے پاس رپورٹ درج کراتے ہوئے نعمان نے پولیس کو بتایاکہ اس کے والد عمران کا اپنی بیوی کے ساتھ آئے روز جھگڑے ہوتے رہے گذشتہ روز مبینہ ملزم عمران نے طیش میں آکر اندھادھند فائرنگ کرکے جس سے مسماۃ (الف ) لگ کر موقع پر جان بحق ہوگئی ملزم فرارہونے میں کامیاب ہوگیاہے۔