مٹہ میں شکر درہ پولیس کی کارروائی ،اسلحہ ومنشیات برآمد
مٹہ (نمائندہ پاکستان) پولیس چوکی شکردرہ کے کامیاب کاروائیاں ۔منشیات ،اسلحہ اور مجرم اشتہاری گرفتار ۔تفصیلات کے مطابق پولیس چوکی شکردرہ کے انچارج اشرف علی خان کے طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے ۔کہ پولیس چوکی شکردرہ کے پولیس نے ڈی پی او سوات ۔ایس پی اپر سوات کے خصوصی ھدایات پر ڈی ایس پی مٹہ سرکل اور ایس ایچ او مٹہ کے نگرانی میں کامیاب کاروائی کرتے ہوئے 3کلو662 گرام چرس۔2 پستول۔ 3بندوقیں۔55کارتوس اور ایک مجرم اشتہاری گرفتار کرکے تمام ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں پولیس کے کاروائی مذید بھی جاری ہے ۔اور ایک جرائم اور منشیات سے پاک معاشرے کی قیام کیلئے شکردرہ پولیس یہاں کی عوام کی تعاون اور مدد سے عملی اقدامات اٹھارہے ہے ۔انہوں نے عوام سے اپیل کی ۔کہ وہ پولیس کیساتھ تعاون جاری رکھیں ۔کیونکہ عوام کی تعاون کی بغیر پولیس کچھ نہیں کرسکتے ۔ کیونکہ ایک پرامن ،جرائم سے پاک معاشرے کی قیام اور منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے عوام اور پولیس کے ایک دوسرے کیساتھ تعاون انتہائی ضروری ہے ۔