حیات آباد میں منشیات فروشوں اور سمگلروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

حیات آباد میں منشیات فروشوں اور سمگلروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

  

پشاور( کرائمز رپورٹر)حیات آباد سرکل پولیس نے منشیات فروشی اور سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران گزشتہ ایک ماہ میں لاکھوں روپے مالیت کی منشیات اور شراب برآمد کرکے 165 سمگلروں اور منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا جن کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اے ایس حیات آباد محمد شعیب کی قیادت میں حیات آباد سرکل پولیس نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران 116کلو گرام چرس، 600گرام ہیروئن، 2کلو گرام افیون اور 21بوتل شراب برآمد کرکے 165 منشیات فروشوں و سمگلروں کو گرفتار کرلیا جن کے خلاف مقدمات درج کرکے چالان عدالت کر چکے ہیں واضح رہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف شروع کئے گئے کریک ڈاؤن کی نگرانی ایس ایس پی آپریشنز پشاور سجاد خان کررہے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -