تخت بھائی ،فریقین کی فائرنگ سے بیچ بچاؤ کرنیوالا زخمی

تخت بھائی ،فریقین کی فائرنگ سے بیچ بچاؤ کرنیوالا زخمی

  

تخت بھائی(نامہ نگار) تخت بھائی کے علاقہ ساڑو شاہ میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ کے دوران بچ بچاؤ کرنے والاشدید زخمی ۔ اطلاعات کے مطابق تخت بھائی کے علاقہ ساڑو شاہ کلے میں دو فریقین، فریق اول ظابطہ خان ولد فقیر محمد، عزیر ولد ظابطہ خان اورفریق دوم فضل واحد ولد فضل تواب نے راستے کے تنازعے پر زبانی تکرار کے بعد ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی ۔ بلال ولد ایوب خان جو کہ فریقین کے مابین بچ بچاؤ کرا رہا تھا گولیوں کا نشانہ بن کر شدید زخمی ہو گیا۔جنہیں فوری طور پر مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا۔ بعد ازاں انہیں شدید تشویشناک حالت میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور ریفر کر دیا گیا۔ ساڑو شاہ پولیس نے زخمی بلال کے رپورٹ پر ظابطہ خان، عزیر اور فضل واحد کے خلاف دفعہ/34 324کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -