انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں شدید زلزلہ ، عمارتیں گرنے سے 52افرا د ہلاک ، متعدد زخمی اور لاپتہ

انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں شدید زلزلہ ، عمارتیں گرنے سے 52افرا د ہلاک ، ...
انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں شدید زلزلہ ، عمارتیں گرنے سے 52افرا د ہلاک ، متعدد زخمی اور لاپتہ

  

جکارتہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں زلزلے نے تباہی مچا دی ، 52افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے جبکہ درجنوں لاپتہ ہٰیں ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے جزےرے سماٹرا میں رات گئے 6.8شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے صوبے آچے میں سکولوں اور مساجد سمیت درجنوں عمارتیں منہدم ہو گئیں.

گجر پورہ میں نامعلوم ملزمان 3افراد پر تیزاب پھینک کر فرارہو گئے

عمارتیں گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت 52افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور متعدد زخمی ہیں جنہیں ملبے سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جن میں سے زیادہ تر کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ، زلزلے کے باعث گرنے والی عمارتوں کے نیچے درجنوں افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے جن کی تلاش جاری ہے ۔

امریکی جیولوجیکل حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 6.8 ریکارٖڈ کی گئی ہے جس سے صوبے آچے میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی اور درجنوں عمارتیں مہندم ہو چکی ہیں جبکہ کئی علاقوں کا زمینی رابطہ بھی ختم ہو چکا ہے ۔متاثرہ علاقوں میں بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہے ۔عمارتیں گرنے سے درجنوں افراد لاپتہ ہیں ۔

تباہ ہونے والی عمارتوں کے ملبے سے  لوگوں کو نکالنے کا سلسلہ جاری ہے اور ہلاکتوں میں اضافہ ہو نے کا خدشہ ہے ۔صوبے آچے میں امدادی کام جاری ہیں اور ریسکیو اہلکار اور امدادی ٹیمیں لوگوں کو ملبے سے نکالنے میں سرگرم ہیں ۔

مزید :

بین الاقوامی -اہم خبریں -