گلبرگ کے علاقے گرومانگٹ روڈ پر کوڑان دان سے دستی بم برآمد

گلبرگ کے علاقے گرومانگٹ روڈ پر کوڑان دان سے دستی بم برآمد
گلبرگ کے علاقے گرومانگٹ روڈ پر کوڑان دان سے دستی بم برآمد

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) گلبرگ کے علاقے گرومانگٹ روڈ پر کوڑا دان سے دستی بم برآمد ہوا ہے جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔

92نیوز کے مطابق گلبرگ کے پوش علاقے گرومانگٹ روڈ پر ایل ڈبلیو ایم سی کے کوڑا دان سے ہینڈ گرنیڈ ملنے پر پولیس اور بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کیا گیا جنہوں نے دستی بم کو ناکارہ بنادیا ۔ کوڑا دان سڑک کنارے رکھا ہوا تھا جس میں سے دستی بم برآمد ہوا ۔ گرومانگٹ روڈ پر میڈیا ہاﺅسز کے دفاتر بھی موجود ہیں ۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میںلے لیا ہے اور تحقیقات کا عمل جاری ہے ۔

مزید :

لاہور -