جے للیتا کی تدفین، چائے بیچنے والا اوپنیر سلوم تامل ناڈو کا وزیراعلی بن گیا

جے للیتا کی تدفین، چائے بیچنے والا اوپنیر سلوم تامل ناڈو کا وزیراعلی بن گیا
جے للیتا کی تدفین، چائے بیچنے والا اوپنیر سلوم تامل ناڈو کا وزیراعلی بن گیا

  

چنائی (ویب ڈیسک) بھارتی جنوبی ریاست تامل ناڈو کی وزیر اعلیٰ جے للیتا کے انتقال کے بعد ان کے وفادار اور سینئر رہنما او پنیر سیلوم نے گزشتہ روز نئے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف اٹھا لیا۔ وہ اس سے قبل ریاست کے وزیر خزانہ کا عہدہ سنبھال رہے تھے۔ جیسے ہی چنائی کے اپالو ہسپتال نے جے للیتا کی وفات کا اعلان کیا ان کی پارٹی اے آئی ڈی ایم کے ارکان اسمبلی نے اتفاق رائے سے پنیر سیلوم کو اپنا نیا رہنما منتخب کر لیا۔اوپنر سلوم پہلے بھی دو بار جے للیتا کے جیل جانے کی صورت میں وزارت اعلی کی ذمہ داریاں سنبھال چکے۔

اطلاعات کے مطابق پارٹی کی سربراہی جے للتا کی قریبی ساتھی اور سہیلی ششی کلا نٹراجن سنبھال رہی ہیں جے للتا کے بعد پارٹی پر اب انکا کنٹرول رہے گا ششی کلا نے جے للتا کی اکلوتی بھتیجی دیپا جے کلا مہاجن کو کبھی اسکی پھوپھی کے قریب پھٹکنے نہیں دیا۔ پہلی بار اوپنیر سلوم نے 2001ءاور 2002ءکے دوران اس وقت وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالا جب قانونی وجوہات پر جے للتا اس عہدے کی ذمہ داری نہیں پوری سکتی تھیں اور دوسری بار 15-2014ءمیں انہوں نے یہ ذمہ داری اٹھائی۔

”سوچ رہا ہوں اپنے پیسے بھی شریف خاندان کو دے دوں تاکہ ڈبل ہو جائیں “: شیخ رشید

بی بی سی کے مطابق دراصل اوپینرسیلوم جے للتا کے سب سے زیادہ وفادار ساتھی مانے جاتے ہیں۔ 65 سالہ اوپیز سلوم نے وزیر اعظم نریندر مودی کی طرح چائے بیچی اور سیاست میں قدم رکھنے کے بعد دکان اپنے بھائی کے حوالے کردی اور ان کے بھائی آج بھی پنیریاکولم میں چائے کی دکان چلاتے ہیں۔ دوسری طرف جے للتا کی میت بھارتی پرچم میں لپیٹ کر چنائی کے راجہ ہال میں عوام کے دیدار کیلئے رکھ دی گئی جہاں لاکھوں روتے پیٹتے لوگ اپنی محبوب رہنما کا آخری دیدار کرنے کیلئے جمع تھے۔ سینکڑوں افراد نے سوگ میں اپنے سر منڈوائے گالوں اور زبان پر تکلے پیوست کر لئے۔

ادھر چنائی سمیت تامل ناڈو کے تمام علاقوں میں لوٹ مار اور لوگوں کے خودکشی کرنے کے ڈر سے ہزاروں پولیس اہلکار اہم بازاروں مارکیٹوں اور مقامات پر متعین رہے سکیورٹی ہائی الرٹ رہی ریاست بھر میں 7 روز کیلئے سرکاری سوگ جاری ہے وزیراعظم نریندر مودی بھی جے للتا کی آخری رسومات میں شرکت کے لئے چنائی پہنچے۔ جے للتا کی میت کو گزشتہ شام رینا بیچ میں دفنا دیا گیا۔

مزید :

بین الاقوامی -