پاناما لیکس کیس ،دستاویزات کا جائزہ لینے کے لیے کمیشن بنانا پڑ سکتا ہے ،جسٹس آصف کھوسہ

پاناما لیکس کیس ،دستاویزات کا جائزہ لینے کے لیے کمیشن بنانا پڑ سکتا ہے ،جسٹس ...
پاناما لیکس کیس ،دستاویزات کا جائزہ لینے کے لیے کمیشن بنانا پڑ سکتا ہے ،جسٹس آصف کھوسہ

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پانامالیکس کیس کی سماعت کے دوران عدالت عظمیٰ نے کہا ہے کہ دستاویزات کا جائزہ لینے کے لیے کمیشن بنانا پڑ سکتا ہے اسی لیے تمام آپشن کھلے رکھے ہیں ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے پاناما لیکس کیس کی سماعت کی جس میں ریمارکس دیتے ہوئے جسٹس آصف کھوسہ نے استفسار کیا کہ کیا دونوں فریق آف شور کمپنیوں کے دستاویزات والے نکتے پر اپنا کیس لڑ رہے ہیں ؟ ۔انہوں نے کہا کہ ثبوت اور شواہد ریکارڈ کرنا ہمارا کام نہیں ہے ۔جسٹس آصف کھوسہ نے کہا کہ دستاویزات کا جائزہ لینے کے لیے کمیشن بنانا پڑ سکتا ہے ،کمیشن بنانے کے لیے تمام آپشن کھلے ہیں ۔

مزید :

قومی -