قطری اور شریف خاندان کے درمیان معاملہ کیسے شروع اور طے ہوا معلوم نہیں : وزیراعظم کے وکیل سلمان بٹ کا سپریم کورٹ میں موقف

قطری اور شریف خاندان کے درمیان معاملہ کیسے شروع اور طے ہوا معلوم نہیں : ...
قطری اور شریف خاندان کے درمیان معاملہ کیسے شروع اور طے ہوا معلوم نہیں : وزیراعظم کے وکیل سلمان بٹ کا سپریم کورٹ میں موقف

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعظم نوازشریف کے وکیل نے کہا ہے کہ قطری اور شریف خاندان کے درمیان معاملہ کیسے شروع اور طے ہوا معلوم نہیں ۔

سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت کے دوران دلائل دیتے ہوئے انہوں نے عدالت کو بتایا کہ جو ریکارڈ تھا پیش کردیا ہے تاہم قطری خاندان کے ساتھ معاملہ کیسے شروع اور طے ہوا معلوم نہیں ہے ۔

سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت جاری , عدالت نے وقفہ کر دیا

جس پر عدالت نے کہا کہ آپ کہنا چاہتے ہیں ریکارڈ پر وزیر اعظم کا بیان غلط ہے تو وکیل نے جواب دیا کہ وزیراعظم نے جو کہا سچ کہا تاہم وزیرا عظم کی تقریر عدالتی بیان نہیں سیاسی تقریر تھی۔الثانی سے متعلق بات کا جواب حسین نواز کے وکیل دیں گے ۔

جسٹس کھوسہ نے ریمارکس دیے کہ عوام کے سامنے کیوں کہا گیا تمام ریکارڈ موجود ہے اور سامنے بھی لائیں گے ۔جسٹس امیر ہانی مسلم نے کہا کہ”جو بات عدالت میں کہہ رہے ہیں بہتر ہوتا عوام کے سامنے کہتے “۔

مزید :

قومی -