تحریک انصاف نے پاناما لیکس کیس میں کمیشن بنانے سے متعلق مشاورت کے لیے سپریم کورٹ سے وقت مانگنے کا فیصلہ کر لیا

تحریک انصاف نے پاناما لیکس کیس میں کمیشن بنانے سے متعلق مشاورت کے لیے سپریم ...
تحریک انصاف نے پاناما لیکس کیس میں کمیشن بنانے سے متعلق مشاورت کے لیے سپریم کورٹ سے وقت مانگنے کا فیصلہ کر لیا

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ پاناما لیکس کیس پر عدالت سے ایک دن کا وقت مانگا جائے ۔

پانامہ لیکس، کمیشن کی تشکیل کیلئے فریقین سے رائے طلب، کارروائی آدھے گھنٹے کیلئے معطل

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی پانچ رکنی بینچ نے پاناماکیس کی سماعت کی جس میں چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے فریقین کے وکلا کو اپنے موکلوں سے مشاورت کے لیے وقت دیا تھا کہ وہ پوچھ کر بتائیں کہ پاناما لیکس پر کمیشن بنائیں یا کہ ہم خود ہی فیصلہ دے دیں ۔اس پر تحریک انصاف نے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا کہ اس معاملے پر مشاورت کے لیے ایک دن کا وقت چاہیے ۔تحریک انصاف قانونی ٹیم کے ساتھ کمیشن کے فریم ورک پر مشاورت کرے گی ۔نجی نیوز چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق شیخ رشید نے بھی کمیشن بنانے کے معاملے پر وقت مانگنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

مزید :

قومی -