35 لاکھ کی گاڑی پر مریم نوازنے ایک کروڑ 96 لاکھ روپے منافع کمایا: فواد چودھری
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا کہ مریم صفدر کے سفری اخراجات ان کی آمدنی سے زیادہ ہیں جبکہ2006میں منگوائی گئی استعمال شدہ بی ایم ڈبلیو گاڑی مریم نواز کو تحفے میں ملی ،اس گاڑی کی قیمت35لاکھ روپے ظاہر کی گئی جبکہ اس گاڑی سے مریم نواز کوایک کروڑ 96لاکھ روپے کا منافع ملا ۔
سپریم کورٹ کے باہر گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُنہوں نے کہاکہ مریم صفدر کا انکم ٹیکس ،بجلی کا بل،ٹیلی فون بل اور اخراجات صفر ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ سونے کے انڈے دینے والی مرغی کے بعد اب سونے کے انڈے دینے والی گاڑی بھی آگئی ہے ۔