کراچی سے رینجرز کا جعلی میجر گرفتار
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شہرقائد سے رینجرز کا جعلی افسر پکڑاگیا، ملزم خود کو رینجرز کا افسر ظاہر کر کے لوگوں کو لوٹتا اور بلیک میل کرتا تھا لیکن پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔
ایکسپری نیوز کے مطابق پولیس نے نیو کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے خالد نامی شخص کو گرفتار کرلیا جو خود کو رینجرز کا میجر ظاہر کر کے لوگوں کو لوٹتا تھا جب کہ ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان بھی برآمد کرلیا گیا ۔
پولیس کے مطابق ملزم خالد تمام ناجائز کاموں میں رینجرز کا نام لے کر لوگوں کو ڈرایا دھمکایا کرتا تھا اور جرائم کی وارداتوں میں بھی ملوث تھا، قبضے سے رینجرز کی وردی، اسلحہ، موبائل فونزاور نقدی بھی برآمد کرلی گئی۔