بدلتاہے رنگ آسماں کیسے کیسے،راحیل شریف کی شبیر شریف کی قبر پر آمد،میڈیا خاموش

بدلتاہے رنگ آسماں کیسے کیسے،راحیل شریف کی شبیر شریف کی قبر پر آمد،میڈیا ...
بدلتاہے رنگ آسماں کیسے کیسے،راحیل شریف کی شبیر شریف کی قبر پر آمد،میڈیا خاموش

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) بدلتاہے ، رنگ آسمان کیسے کیسے، یہ مقولہ راحیل شریف سے میڈیا کے سلوک کیلئے درست دکھائی دیتاہے ، اپنے بڑے بھائی میجر شبیر شریف کے یوم شہادت کے موقع پر راحیل شریف ان کی قبر پر پھول چڑھانے آئے لیکن انہیں کسی قسم کاپروٹوکول نہیں دیاگیا۔

راحیل شریف کی آمد کے موقع پر میڈیا نے بھی روایتی طورپر ان کو اپنی ویڈیوز اور خبر کا حصہ بنایا تاہم کسی نے گفتگو کرنے کی کوشش نہیں کی ، اس موقع پر تیمور شریف اور راحیل شریف کی بڑی بہن نے بھی میڈیا سے گفتگو کی لیکن راحیل شریف کا اپنے بھائی کی شہادت سے متعلق کسی قسم کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

صرف یہی نہیں بلکہ سوشل میڈیا پر بھی کسی نے راحیل شریف کو کوریج نہیں دی۔ یادرہے کہ 29نومبر کو پاک فوج کی کمان چھوڑنے سے قبل تک راحیل شریف میڈیا اور سوشل میڈیا کی معروف شخصیت تھیں جنہیں ہرطرح کی کوریج دی جاتی تھی لیکن ریٹائرمنٹ کے بعد شاید ہرکوئی بھول گیا۔

مزید :

لاہور -