تحریک انصاف کے چیئرمین کو اکیلے پارٹی ٹکٹ کی تقسیم کااختیار ہی نہیں: حامد خان

تحریک انصاف کے چیئرمین کو اکیلے پارٹی ٹکٹ کی تقسیم کااختیار ہی نہیں: حامد خان
تحریک انصاف کے چیئرمین کو اکیلے پارٹی ٹکٹ کی تقسیم کااختیار ہی نہیں: حامد خان

  

اسلام آباد (این این آئی) سینئر وکیل اور پی ٹی آئی رہنماءحامد خان کا کہنا ہے کہ علیم خان کو این اے 125 کا ٹکٹ ملنے کی خوش فہمی ہے جو جلد دور ہو جائے گی, ٹکٹ تقسیم کا اختیار اکیلے پارٹی چیئر مین کو بھی حاصل نہیں ہے آئندہ انتخابات میں ٹکٹ مجھے ہی ملے گا اور پارٹی میں قیاس آرائیاں کرنے والوں کی خواہش جلد دم توڑ جائے گی۔

روزنامہ پاکستان کی تازہ ترین اور دلچسپ خبریں اپنے موبائل اور کمپیوٹر پر براہ راست حاصل کرنے کیلئے یہاں کلک کریں‎

سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگو میں حامد خان نے کہا کہ نہ تو ابھی انتخاب ہونے جارہا ہے نہ ہی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا ہے انتخابات کے لئے پارلیمانی بورڈ صرف ٹکٹوں کی تقسیم کا مجاز ہو گاجس کا میں خود بھی حصہ ہوں جو ابھی سے ٹکٹ مل جانے کی بات کرتا ہے وہ پارٹی آئین کی خلاف ورزی کر رہا ہے ٹکٹ مل جانے سے متعلق علیم خان کو خوش فہمی ہےروایت ہے کہ جو پہلے الیکشن لڑے اسے ہی دوبارہ ٹکٹ دیا جاتا ہے اگرٹکٹ ملا تو صرف مجھے ہی ملے گاچند لوگ گروہ بندی میں کچھ بھی کہ دیتے ہیں پارٹی میں قیاس آرائیاں کرنے والوں کی خواہش جلد دم توڑ جائے گی۔

ایک سوال پر حامد خان نے کہا کہ پاناما کیس سے علیحدگی کا فیصلہ میڈیا کے دباو¿ پر کیاحالات ایسے ہوگئے تھے کہ عدالت میں کچھ کہتے اور باہر کچھ اور ہوتا تھا۔

مزید :

اسلام آباد -