وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کی نااہلی کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے منظور

وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کی نااہلی کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے منظور
وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کی نااہلی کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے منظور

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ہائیکورٹ نے بدعنوانی کی وجہ سے وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی نااہلی کے لیے دائر کی گئی درخواست کو قابل سماعت قرار دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے مسٹرجسٹس شمس محمود مرزا نے کرپشن کی بنیاد پر وزیراعظم نواز شریف اوران کے بھائی وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی نااہلی کی درخواست قابل سماعت قرار دیتے ہوئے رجسٹرارآفس کا اعتراض ختم کردیا۔ فاضل عدالت نے شہری فیصل نصیر کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ نواز شریف اور شہباز شریف دونوں مل کر ملک میں کرپشن کررہے ہیں، سرکاری اداروں میں منظور نظر افراد کو نوازا جا رہا ہے اور نااہل لوگوں کو تعینات کر کے کرپشن کی جا رہی ہے اور ہرمحکمے سے یہی شکایت ہے ، بینظر انکم سپورٹ پروگرام کے اڑھائی سو ارب روپے کا کوئی حساب کتاب موجود نہیں ۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ کرپشن کی بنیاد پر وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتے لہٰذا انہیں نااہل قرار دیا جائے۔ انہوں نے مزید مؤقف اختیار کیاکہ رجسٹرار آفس نے درخواست کے ناقابل سماعت ہونے اور وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کو استثنا حاصل ہونے کا اعتراض لگایا ہے جو بلاجواز ہے، اعتراض ختم کرکے درخواست کو قابل سماعت قراردیا جائے۔

عدالت نے ابتدائی دلائل کے بعد اعتراض ختم کرتے ہوئے درخواست قابل سماعت قرار دیدی اور مناسب بینچ کے سامنے سماعت کیلئے پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

مزید :

قومی -