علامہ اقبال ائیرپورٹ سے دبئی جانے والے مسافر سے غیر ملکی کرنسی برآمد
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) علامہ اقبال ائیرپورٹ پر امیگریشن حکام نے کارروائی کرتے ہوئے دبئی جانے والے مسافر سے غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی ہے۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق مذکورہ شخص سے 6 ہزار درہم اور 25 ہزار پاکستانی اور ترکی کرنسی برآمد ہوئی ہے۔