”آج میری بارات ہے جانے دیا جائے “ محکمہ ایکسائز نے دولہے کی اپلائیڈ فار سجی سجائی گاڑی روک لی

”آج میری بارات ہے جانے دیا جائے “ محکمہ ایکسائز نے دولہے کی اپلائیڈ فار سجی ...
”آج میری بارات ہے جانے دیا جائے “ محکمہ ایکسائز نے دولہے کی اپلائیڈ فار سجی سجائی گاڑی روک لی

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) محکمہ ایسائز سماج دشمن بن گیا ، نمبر پلیٹ نہ ہونے کے بنیاد پر دولہے کی اپلائیڈ فار اور سجی سجائی گاڑی روک لی تاہم بعد میں منت سماجت سے خلاصی ہوئی ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ ایسائز نے نمبر پلیٹ نہ ہونے کی بنیادپربارات والی سجی سجائی کار کو روک لیا ، گاڑی میں دولہا اور اس کے اہل خانہ موجود تھے جو دلہن کو بیاہنے جا رہے تھے ۔

گجر پورہ میں نامعلوم ملزمان 3افراد پر تیزاب پھینک کر فرارہو گئے

محکمہ ایسائزحکام کا کہنا تھا کہ گاڑی رجسٹر نہیں ہے اس لیے سڑک پر چلنے کی اجازت نہیں دے سکتے جس پر دولہے نے فریاد کی کہ ”آج میری بارات ہے آج چھوڑ دیا جائے “ ۔ تاہم شادی کے فوری بعد گاڑی کو رجسٹر کرا لوں گا ۔

پاناما کیس ہمارے وزیراعظم کا سکینڈل ہوتا تو پھانسی چڑھایا جا چکا ہوتا : بلاول بھٹو

ذرائع کا کہنا ہے کہ دولہے نے محکمہ ایکسائز کے افسران کو یقین دہانی کرائی کہ شادی کے بعد اپنی بیوی کے ساتھ ایکسائز کے دفتر آکر گاڑی رجسٹر کراﺅنگا تاہم ابھی جانے دیا جائے ۔دولہے کے یقین دلانے کے بعد محکمہ ایکسائز کے افسران کو رحم آیا اور انہوں نے دولہے کی گاڑی کو چھوڑ دیا ۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ دولہے نے افسران کے سامنے موقف اپنایا کہ شادی کی مصروفیات کی وجہ سے گاڑی رجسٹر نہیں کرا سکا تاہم شادی کے فوری بعد رجسٹریشن کا عمل مکمل کر لوں گا ۔

مزید :

لاہور -