آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی لیفٹیننٹ جنرل سر جان لوریمر کی ملاقات ،خطے کی سلامتی کے حوالے سے تبادلہ خیال
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی لیفٹیننٹ جنرل سرجان لوریمر نے ملاقات کی ہے جس میں علاقائی سلامتی اور باہمی پیشہ ورانہ امور پر گفتگو ہوئی ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ برطانوی لیفٹیننٹ جنرل سرجان لوریمر نے جی ایچ کیو آکر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت ہوئی ۔اس موقع پر سرجان لوریمر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پاک فوج کی کوششوں اور کامیابیوں کو سراہا ۔