حکومت نے جسٹس ثاقب نثار کو نیا چیف جسٹس آف پاکستان مقرر کر دیا

حکومت نے جسٹس ثاقب نثار کو نیا چیف جسٹس آف پاکستان مقرر کر دیا
حکومت نے جسٹس ثاقب نثار کو نیا چیف جسٹس آف پاکستان مقرر کر دیا

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) حکومت نے جسٹس ثاقب نثار کو نیا چیف جسٹس آف پاکستان مقرر کر دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے موجودہ چیف جسٹس سپریم کورٹ انور ظہیر جمالی کے مدت ملازمت ختم ہونے کے بعد میاں ثاقب نثار کو نیا چیف جسٹس مقرر کر دیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جسٹس ثاقب نثار 31دسمبر سے نئے چیف جسٹس سپریم کورٹ ہونگے ۔

”کمیشن بنائیں یا ہم خود فیصلہ دیں “سپریم کورٹ نے وکلاءکو اپنے موکلین سے جواب لینے کی ہدایت کے بعدپاناما کیس کی سماعت 9دسمبر تک ملتوی کردی

وزارت قانون نے نوٹیفکیشن صدرپاکستان  کی منظوری سے جاری کیا ۔موجودہ چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان انور ظہیر جمالی30 دسمبر کو اپنی آئینی مدت پوری ہونے کے بعد ریٹائر ہو رہے ہیں  جس کے بعد جسٹس ثاقب نثار چیف جسٹس کی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے ۔جسٹس ثاقب نثار چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کے بعد سینئر ترین جج ہیں  جنہیں چیف جسٹس آف پاکستان مقرر کیا گیا ہے ۔جسٹس ثاقب نثار 17 جنوری 2019 ء کو ریٹائر ہونگے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -