بھارتی جاسوس کل بھوشن یادیو سے متعلق ہمیں دیا گیا مواد کافی نہیں تھا :سرتاج عزیز

بھارتی جاسوس کل بھوشن یادیو سے متعلق ہمیں دیا گیا مواد کافی نہیں تھا :سرتاج ...
بھارتی جاسوس کل بھوشن یادیو سے متعلق ہمیں دیا گیا مواد کافی نہیں تھا :سرتاج عزیز

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بھارتی جاسوس کل بھوشن یادیو سے متعلق ہمیں دیا گیا مواد کافی نہیں تھا ،اس سے متعلق جو دیا گیا وہ بیانات تھے ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق سینیٹ کے پورے ایوان پر مشتمل کمیٹی میں بیان دیتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ کل بھوشن یادیو سے متعلق ہمیں دیا گیا مواد صرف بیانات پر مبنی تھا ۔انہوں نے کہاک پٹھان کوٹ واقعے پر کیس بڑھانے کے لیے بھارت سے مزید شواہد مانگے ہیں ،اب بھارت پر منحصر ہے کہ وہ مواد دینے میں کتنا وقت لگاتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ غیر رجسٹرڈ اور بے قاعدہ مدارس بند کیے ہیں ،غیر ریاستی عناصر پر ہماری بلا تفریق پالیسی واضح ہے ۔سرتاج عزیز نے مزید کہا کہ غیر ریاستی عناصر کا شمالی وزیر ستان میں انفرا سٹرکچر تباہ ہو چکا ہے ۔

مزید :

قومی -